ینگ ڈاکٹرز‘ کسانوں اور نابینا افراد کے تمام مطالبات پورے کردئیے‘رانا ثناء اللہ،پرامن احتجاج جمہوری حق ہے‘ ڈکٹیٹر نہیں کہ عوامی مطالبات نہ مانیں‘ وزیر قانون کی احاطہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 جون 2015 09:18

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے احاطہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈکٹیٹر جماعت نہیں ‘ پرامن احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے۔ تاہم کسی گروہ یا گروپ کو توڑ پھوڑ اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز‘ کسانوں اور نابینا افراد کے تمام مطالبات پورے کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ نے ہر فورم کو پرامن طریقے سے مطالبات کا حق دیا ۔ احاطہ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جارحیت پسند بھارت سلامتی کونسل کاممبر نہیں بن سکتا۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا عہد کیا ہوا ہے۔ مودی سرکار کا حالیہ رویہ دونوں ممالک کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ بھارت کی وجہ سے پاکستان دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9سو سے زائد نابینا افراد جو نوکریوں کے خواہشمند ہیں کو نوکریاں اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کردیا گیاہے۔