یورپی مرکزی بینک بانڈ خریدنے کی اسکیم پر عمل کر سکتا ہے، اعلیٰ ترین یورپی عدالت کا فیصلہ

بدھ 17 جون 2015 08:39

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء)یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے کہا ہے کہ یورپی مرکزی بینک 2012ء کے اپنے اس پروگرام پر عملدرآمد کر سکتا ہے جس کے مطابق قرضوں کے شکار ملکوں کے ریاستی مالیاتی بانڈز خریدے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یورپیئن کورٹ آف جسٹس ECJ کے مطابق، ”سیکنڈری مارکیٹ سے ریاستی بانڈز خریدنے کا یہ پروگرام یورپی مرکزی بینک کے دائرہ اخیتار سے متجاوز نہیں ہے۔“ اقتصادی بحران کے شکار ممالک کی مدد کے لیے 2012ء میں تیار کی جانے والی اس پالیسی کے خلاف ایک جرمن کنزرویٹو رکن پارلیمان نے مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔