ڈیپارٹمنٹل سٹور کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ٹوٹنا اور ریکارڈ ریسور کا جائے حادثہ سے غائب ہونا سوالیہ نشان ، مالک اور منیجر اور ملازمین کے بیانات بھی ریکارڈ پر لائے جائینگے‘عمر ورک

بدھ 17 جون 2015 08:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں گلبرگ کے علاقہ لبرٹی چوک میں واقع معروف دیپارٹمنٹل سٹور الفتح میں سوموار کے روز خوفناک آتشزدگی کا حادثہ پیش آگیا۔ گزشتہ روز بھی الفتح پلازہ کی دیواروں میں سوراخ کرکے کولنگ کا عمل جاری رہا۔ ایک جانب الفتح ڈیپارٹمنٹل سٹور کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا تو دوسری جانب ہر قسم کے حالات سے باخبر رکھنے والے آلات کا ٹوٹنا یا غائب ہونا حادثہ کو سازش یا کارروائی کی جانب لے جاتا ہے۔

ڈیپارٹمنٹل سٹور کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ٹوٹنا اور ریکارڈ ریسور کا جائے حادثہ سے غائب ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیشی ادارے مختلف پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں الفتح سٹور میں بجٹ کے موقع پر بار بار آتشزدگی کے واقعات کے بعد انشورنس کا پہلو بھی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کے حادثہ کی تفتیش ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے سپرد کی گئی ہے جن کے مطابق حادثہ کی تفتیش فرانزک انداز میں کی جائے گی تب پتہ چل جائے گا کہ آگ کس طرح لگی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپر سٹور کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا ٹوٹے ہوئے پایا جانا اور ہر قسم کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کرنیوالا ریکارڈنگ ریسور کا غائب ہونا معمولی بات نہیں ہے۔ بار بار اسی سٹور میں آگ لگنے کے حادثات پیش آنا۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے ہر پہلو کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ڈیپارٹمنٹل سٹور کے مالک اور منیجر اور ملازمین کے بیانات بھی ریکارڈ پر لائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :