نیسلے نے پچاس ملین ڈالرز مالیت کی نوڈلز تلف کرنے کا آغاز کر دیا

بدھ 17 جون 2015 08:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء)بھارت میں نیسلے کی میگی نوڈلز پر پابندی کے بعد اس کمپنی نے 3.2 بلین بھارتی روپے مالیت کی انسٹنٹ نوڈلز کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیسلے انڈیا کے ترجمان سمیر باردے کے مطابق، ”نوڈلز کی تلفی کا آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے اس بارے میں ممبئی اسٹاک مارکیٹ کو بھی مطلع کر دیا ہے۔“ بھارت کی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی نے چھ جون کو کہا تھا کہ میگی انسٹنٹ نوڈلز میں سیسے یا لَیڈ کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ تھی جس کی وجہ سے ان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔