بنگلہ دیشی جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت برقرار رکھنے کا عدالتی فیصلہ

بدھ 17 جون 2015 08:31

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء)بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے ملک کے دوسرے اہم ترین اسلام پسند سیاسی رہنما کو سنائی گئی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل علی احسن محمد مجاہد کی اپیل مسترد ہونے کے بعد اب ان کو پھانسی دیے جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ انہیں 1971ء میں بنگلہ دیش کی پاکستان سے علیحدگی کے دوران قتل اور ایذا رسانی کے پانچ مختلف الزامات کے تحت ایک خصوصی عدالت نے 2013ء میں موت کی سزا سنائی تھی۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتالیں شروع کر دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :