پیمرا قوانین کو نظر انداز کر نے پر پیمرا سمیت بارہ نجی ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری،جواب طلب

بدھ 17 جون 2015 08:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے جرائم کے حوالے سے پروگرام پیش کرنے کیخلاف دائر کیس میں پیمرا سمیت بارہ نجی ٹی وی چینلوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز تحفظ زندگی فاؤنڈیشن نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں دائر کیس میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نجی ٹی وی چینلوں پر کرائم شوز اورپروگرام پیش کرنے پر پابندی عائد کرے ۔

کیونکہ ایسے پروگرام معاشرے کے اندر اورخاص طور پر بچوں اور عورتوں اور بیمار لوگوں میں خوف وہراس پیدا کررہے ہیں یہ پروگرام جرائم میں کمی کی بجائے اس میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہت سے نجی چینلز پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں جس پر عدالت نے پیمرا سمیت بارہ نجی چینلز کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :