برطانوی پولیس کی تین بہنوں کے ممکنہ طور پر شام پہنچنے کی تحقیقات

بدھ 17 جون 2015 08:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء)برطانوی پولیس اْن تین بہنوں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ شدت پسندوں میں شمولیت کے لیے اپنے نو بچوں سمیت شام چلی گئی ہیں۔ بریڈ فورڈ کی رہائشی داوٴد فیملی سعودی عرب جانے کے بعد سے لاپتہ ہے۔

(جاری ہے)

خدیجہ، صغریٰ اور زہرا داوٴد، جن کی عمریں 30 کے پیٹے میں ہیں، 28 مئی کو اپنے بچوں سمیت مدینہ گئیں تھیں۔ ان کی واپسی 11 جون کو متوقع تھی تاہم ان کے ساتھ نو جون سے ہر طرح کا رابطہ منقطع ہے۔ اس خاندان کے لیے خدمات فراہم کرنے والے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ گروپ ترکی کے راستے شام چلا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :