اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف کو تقریر کے دوران تین پرچیاں پیش کیں، وزیراعظم ایوان میں چوہدری نثار کی غیر حاضری شدت سے محسوس کرتے رہے

بدھ 17 جون 2015 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو تین پرچیوں پر منصوبوں کیلئے اصل رقم لکھ کر ایوان زیریں میں ان کی تقریر کے دوران پیش کیں جبکہ وزیراعظم ایوان میں چوہدری نثار کی غیر حاضری شدت سے محسوس کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کی تقریر کے جواب میں وزیراعظم نواز شریف کھڑے ہوئے اور کراچی کے فور سمیت دیگر منصوبوں پر غلط اعدادوشمار پیش کرنے لگے جس پر ساتھ بیٹھے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فوری طور پر وزیراعظم کی تصیح کیلئے تین پرچیاں لکھیں جس پر منصوبوں کے بارے میں صحیح اعدادوشمار لکھے گئے تھے دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ والی سیٹ پر وزیر داخلہ چوہدری نثار غیر حاضر تھے اور وزیراعظم بار بار چوہدری نثار کی خالی سیٹ کی طرف دیکھتے رہے ۔