تیونس‘ ٹرین اور ٹرک کے درمیان تصادم‘ سترہ افرادہلاک‘ 70 سے زائد زخمی

بدھ 17 جون 2015 08:38

تیونس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء) تیونس کے دارالحکومت کے جنوب میں ایک مسافر ٹرین ایک لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم17افراد ہلاک اور 70زخمی ہوگئے،یہ بات ٹرانسپورٹ اور داخلہ کی وزارتوں نے منگل کے روز کہی۔وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر ٹرین کے مسافر تھے جو پٹڑی سے اتر گئی،دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے کہا کہ ٹرین صبح کے اوقات میں رش کے وقت 120کلومیٹر(80میل) جنوب مغرب میں واقع قصبے گافور سے دارالحکومت کی جانب سے رواں دواں تھی۔حادثہ تیونس سے تقریباً60کلومیٹر دور الفاہس کے نزدیک صبح6:30 پر پیش آیا۔وزیرٹرانسپورٹ محمد بن رنزانے نے موزیق ایف ایم ریڈیو کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :