گوادر کو وسط ایشیائی ریاستوں سے ملانے کے لئے سڑکوں کے منصوبہ کا آغاز کر دیا،وزیر اعظم نواز شریف، کراچی کے لئے گرین لائن منصوبہ وفاق مکمل کرے گا ، لاہور کراچی موٹر وے پر ہماری حکومت کی مدت کے اندر اندر مکمل ہو گی،قومی اسمبلی میں خطاب،”مکھی “والی بات پہلے میں نے نہیں گورنر سندھ نے کی تھی،نواز شریف کی وضاحت

بدھ 17 جون 2015 08:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کو وسط ایشیائی ریاستوں سے ملانے کے لئے سڑکوں کے منصوبہ کا آغاز کر دیا ہے ملک سے ناہمواریاں ختم کرنا ہوں گے ۔ کراچی کے لئے گرین لائن منصوبہ وفاق مکمل کرے گا کراچی حیدر آباد موٹر وے منصوبہ پر کام شروع ہو گیا ہے لاہور کراچی موٹر وے پر ہماری حکومت کی مدت کے اندر اندر مکمل ہو گی ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مکھی کی بات ہم نے شروع نہیں کی ہم نے شروع میں کسی اور نے بات کی تھی ۔ گورنر عشرت کو کہا کہ مکھی کا نوٹس لیں کراچی میں ہڑتالیں نہیں ہونی چاہئیں ۔ میں نے گورنر ک توجہ مکھی والی بات پر دلائی اور نوٹس لینے کا کہا ہم کس طرح مکھی والی بات کی وضاحت کریں انہوں نے کہا کہ میری وضاحت سے ایم کیو ایم مطمئن ہو گی کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے طاہر شاہ سے بات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈھائی ارب گرانٹ وقف کی ہے صوبائی حکومت کے مساوی فنڈز دیں گے گرین لائن تحفہ کے طور پر فراہم کیں ہیں ۔ 5 ارب روپے کراچی کے لئے جاری کر چکے ہیں ۔ کے فور پانی منصوبہ کی تکمیل کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہے لیکن مرکز اس کی اعانت کر رہا ہے کسی صوبے کو ایسی گرانٹ نہیں دی گئی لیکن کراچی کے لئے پانی منصوبہ کے 20 ارب میں سے 10 ارب وفاق دے گا ۔ گرین لائن کو سو فیصد تکمیل وفاقی حکومت کر ے گی حالانکہ یہ منصوبہ صوبائی حکومت کا ہے لاہور میٹروبس منصوبہ پنجاب حکومت نے بنائی ہے راولپنڈی میٹروبس پنجاب حکومت نے مکمل کی ہے لیکن کراچی گرین لائن منصوبہ مکمل طور پر وفاقی حکومت مکمل کرے گی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹر ویز منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے کام کو موبلائز کر دیا گیا ہے ۔یہ موٹر ویز 2017 تک ہر حال میں مکمل ہو گا اس بارے حکم دے دیا ہے ۔ کراچی لاہور موٹر ویز کی تکمیل اپنی باقی مدت کے اندر مکمل کرے گی پاکستان کو وسط ایشیاء سے ملانے سے اور اس حوالے سے تمام علاقوں کی سڑکوں کا جائزہ لیا ہے وسط ایشیاء سیتمام سڑکوں کو ملانا ہے اس سے ازبکستان ، افغانستان ، تاجکستان ملتے ہیں، اس سے گوادر کو ملانا ہے بلوچستان کے عوام کو بتایا جائے کہ گوادر سے لمبی سڑک چمن تک سڑک 650 کلو میٹر 2016 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی یہ بلوچ عوام کے لئے تحفہ ہے۔

قندھار ، مزار شریف اور چمن پر موٹر ویز ایف ڈبلیو او بنا رہا ہے جلال آباد سے کابل اور پھر مزار شریف اور پھروسطی ایشیاء کو ملائیں گے ۔ بلوچستان ان منصوبوں کی تکمیل سے معاشی طور پر بدل جائے گا ۔ 15 افراد سڑک بناتے ہوئے شہید ہوئے ہیں ایسے منصوبوں کے لئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں یہ وسیع منصوبہ سڑکوں شاہرات کا وسیع منصوبہ ہے یہ منصوبہ ہر صوبہ کو دے کر صوبوں کو ملائے گا اس لئے اربوں روپے فنڈز مختص کئے ہیں ملک کے اندر ناہمواری ختم کرنے کے لئے یہ منصوبے بڑے ضروری ہیں ۔

ادھروزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ”مکھی“ والی بات میں نے نہیں کی بلکہ گورنر سندھ عشرت العباد نے کی ہے ،ایم کیو ایم نے میری تقریر کا غلط مطلب لیا ہے ۔منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے وضاحت کی کہ گزشتہ روز گورنر سندھ سے ملاقات کی تھی جس میں کراچی کے حالات پر بات چیت ہوئی ،میں نے گورنر سندھ سے کہا تھا کہ کراچی میں ہڑتالوں کا سلسلہ بندہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگتا ہے۔

جس پر گورنر عشرت العباد نے کہا تھا کہ یہاں “مکھی “ بھی مرجائے تو ہڑتال ہو جاتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنی تقریر کے دوران گورنر سندھ کی جانب سے دیکھتے ہوئے ”مکھی “ والی بات ہلکے پھلکے انداز میں کہی جس کی ایم کیو ایم نے غلط مطلب لیا ہے۔