اسٹیٹ بینک نے رواں سال کیلئے زکوٰة کا نصاب 33 ہزار 641 روپے مقرر کردیا ،بینک کھاتوں سے زکوٰة کٹوتی کیلئے نصاب کا اعلان کردیا گیا، زکوٰة کٹوتی یکم رمضان کو ہوگی

بدھ 17 جون 2015 08:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کیلئے زکوٰة کا نصاب 33 ہزار 641 روپے مقرر کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے بینک کھاتوں سے زکوٰة کٹوتی کیلئے نصاب کا اعلان کردیا گیا۔ زکوٰة کٹوتی یکم رمضان کو ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں سال کیلئے زکوٰةکا نصاب33 ہزار641 روپے مقررکیا گیا ہے۔

اس سے زائد رقم پر زکوٰةکی کٹوتی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ زکوٰة صرف بینکوں کے سیونگ اکاؤنٹس میں موجود رقم سے منہا کی جائے گی ،اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ زکوٰة سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ بینکوں میں کھاتوں سے زکوٰة کٹوتی یکم رمضان المبارک کو ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری بینک یکم رمضان کو سیونگ اکاوٴنٹس سے زکوٰةکی کٹوتی کرتے ہیں تاہم مخصوص کھاتے اس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوتے ہیں۔