مسجد الحرام میں قرآن پاک کے 10لاکھ نسخے‘10ہزار وہیل چیئرز اور17ہزار قالین فراہم کر دئیے گئے

اتوار 28 جون 2015 07:58

مکہ المکرمہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء )مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ترجمان احمد بن محمد المنصوری نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کے مسجد کے اندر اور باہر بیک وقت اور بلارکاوٹ آنے جانے کے لئے مسجد کے تمام 160دروازے کھول دیئے ہیں ‘بالائی منزلوں پر جانے کے لئے درجن بھر برقی زینے چالو کر دیئے ہیں ‘بزرگ اور معذور افراد کی سہولت کے لئے 10ہزار وہیل چیئرز مہیا کر دی ہیں ‘تلاوت کے لئے قرآن کریم کے 10لاکھ نسخے مہیا کر دیئے ہیں ‘ اردو اور انگریزی سمیت سات زبانوں میں خطبہ جمعہ کا ترجمہ ایف ایم ریڈیوکے ذریعے نشر کرنے کے انتظامات مکمل ہیں ‘ 17ہزار قالین جراثیم کش ادویات سے صاف کر کے بچھا دیئے گئے ہیں جبکہ بیرونی صحن میں شدید گرمی کے اثرات کم کرنے کے لئے نصب کئے جانے والے 250سپرے فین خود کار نظام کے تحت چلا دئیے ہیں ۔