سکھر ریجن میں گدھے والے نے بھی ڈائریکٹ اے سی لگائے ہوئے ہیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ،پنجاب میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی 100فیصد اور میپکو ملتان میں ریکوری 101فیصد ہے،مظفر علی خان عباسی

اتوار 28 جون 2015 07:49

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو سکھر ریجن مظفر علی خان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی 100فیصد اور میپکو ملتان میں ریکوری 101فیصد ہے جبکہ سکھر ریجن میں گدھے والے نے بھی ڈائریکٹ اے سی لگائے ہوئے ہیں اور بل دینے سے انکاری ہے ۔ یہ بات انہوں نے سکھر سے ملتان خبر رساں ادارے سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سے مجھے وزارت پانی و بجلی میں میپکو کے علاوہ سیسکو ریجن کا چارج دیا ہے اس وقت سے میں نے یہاں آکر دیکھا ہے کہ یہاں بڑا ہو یا چھوٹا ہر صارف بجلی چوری میں ملوث ہے اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کررہا انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی نے مجھے میپکو کے علاوہ سکھر ریجن کی جو ذمہ داریاں سونپی ہیں میری پوری کوشش ہے کہ سکھر ریجن میں بھی بجلی کے صارفین سے چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا ان سے بجلی کے بلوں کی وصولی کو ہر صورت میں یقینی بنایاجائے اور بجلی چوروں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ پنجاب کو جاتا ہے کہ پنجاب کے لوگ بجلی کے بلوں کی ادائیگی بروقت کرتے ہیں جبکہ سندھ کے لوگ مفت بجلی چلانے کے عادی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی و پانی کے وزیر مملکت عابد شیر علی منگل کو میپکو ملتان کا دورہ کرینگے اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے علاوہ بدھ کو صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دینگے ۔

متعلقہ عنوان :