ورلڈ ہاکی لیگ؛ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا بیلجیئم یا انگلینڈ سے مقابلہ متوقع، قومی ٹیم آج آخری گروپ میچ میں فرانس کے مدمقابل ہوگی

اتوار 28 جون 2015 07:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کا کوارٹر فائنل میں بیلجیئم یا انگلینڈ سے مقابلہ متوقع ہے،3 میچزکھیلنے کے بعد گرین شرٹس گروپ اے میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں،انھیں آج اتوار کو آخری گروپ میچ میں فرانس کا سامنا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقابلے میں فتح کے بعد بھی ٹیم کی پول پوزیشن پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، البتہ شکست کے بعد وہ گروپ میں چوتھے نمبر پر جاسکتی ہے ، دوسری طرف گروپ بی میں اس وقت ملائیشین سائیڈ دونوں میچز جیت کر سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ کا دوسرا اور بیلجیئم کا تیسرا نمبر ہے۔

یادرہے کہ کوارٹر فائنلز میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کا بی کی آخری پوزیشن پر رہنے والی سائیڈ سے ہوگا، اے کی دوسری ٹیم بی کی تیسری اور بی کی دوسری سائیڈ اے کی تیسری ٹیم سے ٹکرائے گی۔ گروپ بی کی ٹاپ ٹیم کا سامنا گروپ اے کی چوتھے نمبر پر رہنے والی سائیڈ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :