بھارت، ریاست کیرالہ میں سکول بس پر درخت گرنے سے 5 بچے ہلاک3 زخمی

اتوار 28 جون 2015 07:54

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء ) بھارتی ریاست کیرالہ میں سکول بس پر درخت گرنے سے پانچ بچے ہلاک ہوگئے۔ سکول بس میں پچیس بچے سوار تھے کہ اچانک ایک درخت چلتی بس پر گر گیا۔

(جاری ہے)

واقعے میں پانچ بچے موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں بچوں کی عمریں تیرہ سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مون سون کی بارشیں اس حادثے کی وجہ بنی ہے

متعلقہ عنوان :