سیاں بنے کوتوال ، غلط نقشہ چھاپنے والے ادارے کا سربراہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر،غلط نقشے والی کتابیں مارکیٹ اور طلباء سے واپس اٹھانے کا فیصلہ ، کتابیں مارکیٹ سے اٹھارہے ہیں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود

اتوار 28 جون 2015 07:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) پنجاب حکومت نے غلط نقشوں والی کتابیں طلباء اور مارکیٹ سے واپس لینے کا انوکھا حکم جاری کرتے ہوئے غلط کتابیں چھپانے والے ادارے کے چیئرمین کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے چھاپی گئی آٹھیوں کی جغرافیہ کی کتاب میں سرائیکستان اور ہزارہ کو نقشے میں ظاہر کیا گیا تھا غلطی کی خبر کے بعد وزیر تعلیم پنجاب نے اس پر ایکشن لیا تھا وزیر تعلیم رانا مشہود نے ہفتہ کے روز میڈیا کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ کتابیں چھاپی گئیں پچاس ہزار کتابوں میں غلط نقشہ دیا گیا ہے ان کتابوں کو مارکیٹ اور طلباء سے واپس لینے کا حکم جاری کردیا ہے اور ہم کتابیں مارکیٹ سے واپس اٹھارہے ہیں وزیر تعلیم نے اس انوکھے حکم کے ساتھ ہی غلط نقشہ چھاپنے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس کا سربراہ اسی ادارے کے سربراہ کو بنایا گیا ہے جس نے کتاب چھاپی تھی تحقیقاتی کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کمیٹی کے سربراہ ہوں گے یہ کمیٹی اڑتالیس گھنٹے میں اپنی رپورٹ وزارت تعلیم کو ارسال کرے گی

متعلقہ عنوان :