موجودہ حکومت نے جتنے بھی پاور پلانٹ بنائے وہ کام نہیں کررہے ہیں،پرویز الٰہی، سروے آف پاکستان رپورٹ کے مطابق پچھلے سال سے 2.35 فیصد بجلی کم پیدا ہوئی ہے ایم کیو ایم کو چاہیے بی بی سی کی رپورٹ پر عدالت سے رجوع کرے اگر رپورٹ جھوٹ پرمبنی ہو، ٹی وی گفتگو

اتوار 28 جون 2015 07:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جتنے بھی پاور پلانٹ بنائے وہ کام نہیں کررہے ہیں۔ سروے آف پاکستان رپورٹ کے مطابق پچھلے سال سے 2.35 فیصد بجلی کم پیدا ہوئی ہے ایم کیو ایم کو چاہیے بی بی سی کی رپورٹ پر عدالت سے رجوع کرے اگر رپورٹ جھوٹ پرمبنی ہو۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی نے وفاقی حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ نااہلی ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر صرف جنرل راحیل شریف بات کرتے ہیں بھارت جو کچھ کررہا ہے ان کے خلاف راحیل شریف نے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی بہت اہم ادارہ ہے ‘ ایم کیو ایم کے بقول اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں تو انہیں فوری طور پر عدالت سے رجوع کرنا چاہیے ہمارے دور حکومت میں برطانوی اخبار گارڈین نے ایک من گھڑت خبر چھپوائی تھی ہم نے عدالت سے رجوع کرکے باعزت بری کردیا اور اس کے تمام اخراجات گارڈین اخبار نے ادا کردیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے جتنے بھی وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ نواز اور شہباز شریف نے چھ ماہ میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا دو سال گزرنے کے باوجود بجلی بہران مزید شدید ہوتا جارہا ہے سروے آف پاکستان کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال سے بجلی کی پیداوار میں دو اعشاریہ 35 فیصد کم ہوگئی ہے موجودہ حکومت نے جتنے بھی پاور پلانٹ لگائے ہیں ان میں کوئی بھی کام نہیں کررہا ہے بہاولپور سولر پاور پلانٹ سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہونی تھی اب اس سے اٹھارہ میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے نندی پور ساہیوال پاور پلانٹ پر اربوں روپے ضائع کرنے کے باوجود بند پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چنیوٹ میں ذخائر موجود ہی نہیں پنجاب حکومت نے اس پر ڈیرھ ارب روپے ایسے ضائع کردیئے اس پر ہمارے دور حکومت نے چنیوٹ کے ذخائر موجود ہونے کے حوالے سے نمونے ٹیسٹ کیلئے جرمنی لے گئے تھے اس پر چار کروڑ خرچ ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جی آئی ٹی کی رپورٹ قابل قبول نہیں ہے حیریت کی بات ہے کہ وہی وزیر قانون کو دوبارہ وزیر قانون بنا دیا گیا جن کے ہاتھوں سے درجنوں معصوم لوگ شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق اگر کالا باغ ڈیم بنانا چاہتے تھے تو وہ بنا سکتے ہیں کال باغ دیم سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہوجائے گی۔