کولمبو ٹیسٹ ، پاکستانی پلیئر کی عمدہ بیٹنگ نے میچ کا فیصلہ 50,50 کردیا ،تیسرے روز سری لنکا کی پوری ٹیم 315رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، خراب روشنی کے باعث آخری اوورز کا میچ نہ ہوسکا ، گرین شرٹس نے 2وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنا لئے ، برتری ختم کرنے کیلئے مزید 6رنز درکار ،محمد حفیظ کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی اور احمد شہزاد کی 120رنز کی شاندار پارٹنر شپ ، احمد شہزاد 69رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اظہر علی 64، یونس خان 23رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ، یاسر شاہ کی 6وکٹیں ، سری لنکا کی جانب سے کوشل سلوا 80، اینجلو میتھیوز77رنز بنا کر نمایا ں رہے

اتوار 28 جون 2015 07:42

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 315رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اس کو پاکستان پر 177رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی ،پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ تیسرے د ن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنا لئے محمد حفیظ کے جلد آوٴٹ ہونے پر اظہر علی اور احمد شہزاد نے120 رنز کی شراکت بنائی، سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے صرف 6رنز درکار ، خراب روشنی کے باعث آخری اوورز کا کھیل ختم کردیا گیا اظہر علی 64 اور یونس خان 23رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ، یاسر شاہ کی 6وکٹیں ۔

کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کا کھیل خراب روشنی کے باعث میچ 30منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا سری لنکا نے 304 رنز نو کھلاڑی آوٴٹ پر تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو 11 رنز کے اضافے کے بعد چمیرا دو رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ کی یہ چھٹی وکٹ تھی جبکہ 50 تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز انھیں میچ کے دوسرے روز ہی حاصل ہو گیا تھا۔

سری لنکا کی کی جانب سے سلوا 80 اور کپتان اینجلو میتھیوز 71 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لیے ہیں اور اس طرح سری لنکا کی برتری صرف 6 رنز کی رہ گئی ہے۔ میچ خراب روشنی کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔پاکستان کی طرف سے آوٴٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ نے آٹھ رنز بنائے جبکہ احمد شہزاد نے 69 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ہے۔

اظہر علی 64اور یونس خان23رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب 129 کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد 69 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 315 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی، اس طرح سری لنکا کو پاکستان پر 177 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کو ابتدا میں ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب نو رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ آٹھ رنز بنا کر میتھیوز کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں آوٴٹ ہوگئے۔

ٹیسٹ میچ کا دوسرے دن بارش کی وجہ سے مقررہ وقت سے قبل ختم کر دیا گیا تھا اور تیسرے دن کا کھیل بھی گراوٴنڈ گیلا ہونے کے باعث 30 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔یاسر شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیادوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پوری مہمان ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔پاکستان کے سات کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہیں پہنچ سکا تھا اور واحد قابلِ ذکر بلے باز محمد حفیظ تھے جنھوں نے 42 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے آف سپنر تھرندو کوشل نے 42 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔تیسرے دن کا کھیل بھی گراوٴنڈ گیلا ہونے کے باعث 30 منٹ تاخیر سے شروع ہواکولمبو ٹیسٹ میں پہلے ہی مشکلات کا شکار پاکستانی ٹیم اپنے اہم فاسٹ بولر وہاب ریاض کی خدمات سے بھی محروم ہو چکی ہے۔وہاب ریاض جو جمعرات کو بلے بازی کے دوران بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، سری لنکا کے خلاف اس پوری ٹیسٹ سیریز سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔ان کے بائیں ہاتھ میں ہیئر لائن فریکچر ہے اور وہ جمعے کو میدان میں فیلڈنگ کے لیے بھی نہیں آئے۔

متعلقہ عنوان :