پیرس ،ماں کی اپنے 5 سالہ بیٹے اور 3 سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار سے قتل کر نیکی کوشش

اتوار 28 جون 2015 07:58

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء)سپین کے جزیرے لانزاروتے میں ایک ماں نے اپنے 5 سالہ بیٹے اور 3 سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں ایک فون کال وصول ہوئی تھی۔ جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ، ایک گھر میں ماں اپنے بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس پر پولیس فورا موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کو ماں نے اپنے پیٹ پر آئے زخم دکھائے کہ،جن سے خون رس رہا تھا۔

اور ماں کے ہاتھ میں ایک بڑی چھری تھی۔ جبکہ دونوں بچوں پر بھی تشدد اور چھری کے زخموں کے نشان پائے گئے ہیں۔ پولیس نے تینوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں پہنچ کر ماں ' کومہ' میں چلی گئی اور پولیس نہ تو اس کا تفصیلی بیان ریکارڈ کر سکی اور خاتون کے ہوش و حواس سے بیگانہ ہونے کے باعث اور اس پر عائد فرد جرم نہ سنائے جانے کے باعث اسے گرفتار بھی نہ کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :