رمضان المبارک میں عوام کو ایک اور تحفہ مارکیٹ میں چینی چھ روپے فی کلو مہنگی

اتوار 28 جون 2015 07:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) رمضان المبارک میں عوام کو ایک اور تحفہ مارکیٹ میں چینی چھ روپے فی کلو مہنگی ہوگئی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایک لاکھ ٹن چینی کی برآمدگی کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں فروٹ اور سبزیوں کے بعد چینی بھی مہنگی ہوگئی ہے اور پرچون مارکیٹ میں چینی چھ روپے کلو اضافے کے بعد 66 روپے فی کلو مل رہی ہے شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن چینی کی برآمدگی کے آرڈر کے باعث چینی مارکیٹ میں شارٹ ہوئی ہے چینی کی برآمدگی کا آرڈر منسوخ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :