پشاور ، حسینیہ محلہ میں پڑوسیوں کی لڑائی،فائرنگ سے 4بہنیں جاں بحق

اتوار 28 جون 2015 07:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) پشاور کے حسینیہ محلہ میں پڑوسیوں کے مابین لڑائی میں 4 خواتین جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہشتنگری کے محلہ حسینیہ میں پڑوسیوں کے درمیان تلخ کلامی پر فائرنگ کا تبادل ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی 4 بہنیں جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کولیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :