پیسکو نے 27جون کو بھی خیبر پختونخواکے بجلی کے کوٹہ میں485میگا واٹ کی کمی کر دی

اتوار 28 جون 2015 07:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء)پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) نے 27جون کو بھی خیبر پختونخواکے بجلی کے کوٹہ میں485میگا واٹ کی کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق27 جون2015کو مجموعی طور پر14772میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں 13.5فیصدکے حساب سے خیبر پختونخواکا آئینی حصہ1994میگاواٹ بنتا ہے تاہم وفاقی وزارت پانی و بجلی کے ادارے نیشنل پاور کنٹرول سنٹرنے اس حصے میں سے389 میگاواٹ کی کمی کر کے27جون کو خیبر پختونخواکے لئے 1605 میگاواٹ بجلی مختص کی جبکہ 1605 میگاواٹ میں سے بھی389میگاوا ٹ کی کمی پیسکو نے کر دی۔

اس طرح27جون2015کو خیبر پختونخوا کے 1994میگاواٹ کے کوٹہ میں سے صرف1509میگاواٹ بجلی استعمال کی گئی اور485میگاواٹ کے آئینی حق سے صوبے کے عوام کو محروم کر دیاگیا۔واضح رہے کہ پیسکو کی جانب سے صوبائی حکومت کوفراہم کی گئی تفصیلات میں یہ ظاہر نہیں کیا گیاکہ27جون کو خیبر پختونخواکے حصے کی485میگاواٹ بجلی کہاں استعمال کی گئی۔

متعلقہ عنوان :