وزیراعلیٰ پنجاب اورچینی کمپنی کا قائداعظم سولر پارک منصوبے پرکام تیز کرنے پراتفاق، منصوبے کو تیزرفتاری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، شہباز شریف

اتوار 28 جون 2015 07:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چینی کمپنی نے قائداعظم سولر پارک میں 900 میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر کام تیز کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔لاہور میں چینی کمپنی کے صدر یویانگ کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور چینی کمپنی نے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں900 میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائداعظم سولر پارک بہاول پورمیں پہلے سولر منصوبے پر کام شروع کردیا گیا، 300 میگا واٹ کا سولر منصوبہ رواں برس کے آخرتک بجلی کی پیداوارشروع کردے گا۔ منصوبے کو تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، اس سلسلے میں چینی کمپنی کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی