عیدالفطر کی آ مد ، پی آ ئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ، کرایوں میں کمی کا ریلیف 18 اور 19 جولائی کو سفر کرنے والے مسافروں کو دیا جائے گا ترجمان

پیر 6 جولائی 2015 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) عیدالفطر کے موقع پر قومی ایئرلائن نے اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے عیدالفطر کی مناسبت سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے کرایوں میں کمی کا ریلیف 18 اور 19 جولائی کو سفر کرنے والے مسافروں کو دیا جائے گا ترجمان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں نے بڑی تعداد میں لوگ اپنے آبائی علاقوں میں عیدالفطر منانے کی غرض سے سفر کرتے ہیں اس لئے مسافروں کو عید کے موقع پر سہولت دینے کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔