مصری فوج کی داعش کے خلاف فضائی کاروائی، 35 دہشت گردہلاک

پیر 6 جولائی 2015 09:27

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) مصرمیں سینائی کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے میں داعش کے دو سرکردہ رہنماوں سمیت پینتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مصری افواج نیتیسرے روز بھی شمالی سینائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کی اورداعش کے دو سرکردہ ارکان سمیت پینتیس افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔مصری افواج کے مطابق شدت پسندوں کا تعلق عراق اورشام میں سرگرم تنظیم داعش سے ہے۔عرب ٹی وی چینل نے بھی اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سینائی کے قصبے شیخ زوید میں مصری فوج کی کارروائی میں داعش سے وابستہ جنگجو گروپ انصار بیت المقدس کے دو سرکردہ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :