قرضے کے بوجھ تلے دبا ہوا ملک یوروزون میں اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے پر عزم ہے؛یونانی وزیراعظم الیکسز تسیپراس

پیر 6 جولائی 2015 09:25

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) یونانی وزیراعظم الیکسز تسیپراس نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ان کا قرضے کے بوجھ تلے دبا ہوا ملک یوروزون میں اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے پر عزم ہے جیسا کہ شہری ان کی طرف سے منعقد کرائے جانے والے ریفرنڈم میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ایتھنز میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص لوگوں کی طرف سے اپنی قسمت کا فیصلہ اپنے ہاتھوں میں لینے کے عزم کے پیغام کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

تقریباً 10 ملین کے قریب یونانی ووٹرز رائے شماری پر اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز شام 7 بجے (1600 جی ایم ٹی) پر بند ہونا ہے جبکہ نتائج چند گھنٹوں پر متوقع ہیں۔سروے رپورٹس کے مطابق رائے شماری میں انتہائی کانٹے کا مقابلہ ہے۔تسیپراس کہنا ہے کہ ”نہیں“ووٹ عالمی قرض دہندگان کے ساتھ بیل آؤٹ مذاکرات میں ان کے موقف کو مضبوط کرے گا۔یورپی یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ”ہاں“ ووٹ یہ ظاہر کرے گا کہ یونانی یورو زون میں رہنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :