گوادر،پسنی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 3افرادجاں بحق،جاں بحق افرادکاتعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے ہے

پیر 6 جولائی 2015 09:18

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء)گوادرکے ضلع پسنی کے علاقے زیروپوائنٹ پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے 3افرادجاں بحق ہوگئے،جاں بحق افرادکاتعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوادرکے پوسٹل ہائی وے ضلع پسنی کے علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی میں مزدورکام کررہے تھے کہ نامعلوم افرادنے اندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3افرادشدیدزخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچا یاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئیدم توڑگئے ،بتایاجاتاہے کہ جاں بحق افرادکاتعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے ہے

متعلقہ عنوان :