پگ آئرن کیس ،نیب لاہورنے پاک ریلوے کے افسران /عہدیداران کے خلاف کرپشن ریفرنس دائرکردیا

پیر 6 جولائی 2015 09:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء)نیب لاہورنے پاکستان ریلوے کے ”پگ آئیرن کیس“کے حوالے سے معروف کیس میں افسران /عہدیداران کے خلاف احتساب عدالت لاہورمیں 48.

(جاری ہے)

2ملین روپے کاکرپشن ریفرنس دائرکردیاہے ،ملزمان ظہورخٹک اس وقت کے چیف کنٹرولرپرچیزپاکستان ریلوے ،سابق جنرل منیجرآپریشن سعیداختر،سابق چیف کنٹرولرآف سٹورز(سی سی ایس)سمیع اللہ خان ،سابق چیف مکینکل انجینئر(لوکو)بیزادمحمود،سابق فنانشنل ایڈوائزراورچیف اکاوٴنٹ آفیسریاورعباس،سابق فنانشنل ایڈوائزراورچیف اکاوٴنٹ آفیسرپاکستان ریلوے طارق مقصود،سابق ڈپٹی منیجراکاوٴنٹس پاکستان سٹیل ملززونل آفیسرلاہورایس امین الدین ،سابق ڈپٹی چیف انجینئر/انچارج پاکستان سٹیل ملززونل آفس لاہورسہیل ثناء قاضی ،منیجرمیسرزپاک سٹیل ٹریڈرزل لاہور جواد احمد،کنٹریکٹر/پروپیئیٹرمیسرزپاک سٹیل ٹریڈرزلاہورذیشان احمد،ان تمام پراختیارات کے غلط استعمال ، استعمال اشتہاردیئے بغیرٹینڈرنوٹس جاری کرنے ،پبلک پروکیورمنٹ رولز2014ء کی خلاف ورزی کاالزام ہے اورمیسرزپاک سٹیل ٹریڈرزلاہورنامی کنٹریکٹرزکے ساتھ مل کرپاکستان ریلوے کے حکام کی طرف سے 500میٹرک ٹن پگ آئرن کاٹھیکہ میسرزپاک سٹیل ٹریڈرزلاہورکو دینے کابھی الزام ہے اوراس طرح قومی خزانے کولاکھوں روپے کانقصان پہنچایاگیا

متعلقہ عنوان :