ساہیوال ،لیگی ایم پی اے ملک محمد ارشد کے افطار ڈنر میں ہنگا مہ آرائی ،ایم پی اے اور تحریک انصاف کے کارکن دست وگریبان ،گن مینوں کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی

پیر 6 جولائی 2015 09:09

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک محمد ارشد کے افطار ڈنر میں ہنگا مہ آرائی ،ایم پی اے اور تحریک انصاف کے کارکن دست وگریبان گن مینوں کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، پولیس تھانہ بہادر شاہ کاآپریشن چھاپے چار ایک کار ،تین موٹر سائیکلیں اور متعدد مویشی تھانہ لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ ساہیوال کے ملازم رائے محسن نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک ارشد کے اعزاز میں افطاری دی جب وقفہ نماز کے بعد افطار ڈنر شروع ہواتو ایم پی اے ملک محمد ارشد سے دیہاتیوں نے ان کے گاؤں میں ترقیاتی کام نہ کرانے پر شکوہ کیا تو ملک محمد ارشد اور تحریک انصاف کے حافظ عمر حیات اور لیاقت وغیرہ کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلہ کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی گالی گلوچ کے بعد ایم پی اے ملک محمد ارشد ،حافظ عمر حیات اور مہر لیاقت وغیرہ گھتم گھتا ہو گئے ایک دوسرے کو زدو کوب کیا تو ایم پی اے ملک محمد ارشد نے بھاگ کر اپنی گاڑی میں پناہ لی ایم پی اے کے گن مینوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد پولیس بہادر شاہ اور دیگر پولیس کی بھاری نفری نے پورے گاؤں کا سرچ آپریشن شروع کر دیا گھروں میں چھاپے مارے توڑ پھوڑ کی اور گھریلو الیکٹرک کا سامان تباہ و بر باد کر دیا اور پولیس جاتے ہوئے مہر لیاقت ، ظہور اور رائے مشتاق وغیرہ کے گھروں سے اس کی کار مہر خالد ،مہر اسلم اور مہر ممتاز کی تین موٹر سائیکلوں کے علاوہ متعدد مویشی بھی ہمراہ لے گئی پولیس بہادر شاہ نے تاحال گاؤں پر بیرا اور موضع بشیرہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

اس بارے ڈی ایس پی صدر فرخ جاوید کا کہنا تھا کہ گاؤں کے چند افراد نے ایم پی اے کے ساتھ بد تمیزی کی اور ہوائی فائرنگ کی تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے جبکہ ایم پی اے ملک ارشد کا کہنا تھا کہ ایک گروپ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور موضع جرما ں میں عاشق وغیرہ نے قبر ستان کی اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا جسے ضلعی انتظامیہ نے چھڑ الیا اس رنج پر چالیس سے زائد افراد مجھ پر حملہ آور ہو ئے اور فائرنگ کی۔