وفاقی تعلیمی بورڈ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے تمام فیل بچوں کو پریکٹیکل میں پاس کرکے نیا رزلٹ کارڈ جاری کردیا

پیر 6 جولائی 2015 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء)وفاقی تعلیمی بورڈ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے تمام فیل بچوں کو پریکٹیکل میں پاس کرکے نیا رزلٹ کارڈ جاری کردیا،آرمی پبلک سکول پشاور کے35رخمی بچوں نے بورڈ کے امتحانات میں شرکت کی تھی تاہم وہ پریکٹیکل کا امتحان نہ دے سکے تھے جس پر انہیں فیل کردیاگیا تھا،میڈیا پر خبر آنے کے بعد بورڈ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے تمام بچوں کو پریکٹیکل میں پاس قرار دے دیا اور ان کے نئے رزلٹ کارڈجاری کردئیے ہیں