ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین شکست، پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کا کھلاڑیوں کو قربانی کا بکرا بنانے کیلئے دباؤ ،کھلاڑیوں کا دباؤ قبول کرنے سے انکار ، عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ،شہنازشیخ

پیر 6 جولائی 2015 08:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو قربانی کا بکرا بنانے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا کھلاڑیوں نے دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے طابق ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کی فیڈریشن نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے کھلاڑیوں پر استعفوں کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے تاہم کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کی جگہ ہم قربانی کا بکرا کیوں بنیں؟ ہم استعفیٰ نہیں دیں گے۔ کپتان محمد عمران خان اور کوچ شہناز شیخ نے بھی میڈیا پر چلنے والی استعفوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے

متعلقہ عنوان :