گھرمیں ٹوائلٹ بنوانے سے انکار،بھارت میں 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی،بیٹی کی شادی کے لیے پیسے جمع کر رہے تھے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا خرچ برادشت نہیں کر سکتے تھے،والدین

پیر 6 جولائی 2015 09:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) بھارت میں ایک 17 سالہ لڑکی نے والدین کی جانب سے گھرمیں ٹوائلٹ بنوانے سے انکارپرخودکشی کرلی۔ خودکشی کا یہ واقعہ ہندوستان کی مشرقی ریاست جھارکنڈ کے ڈسٹرکٹ دومکا میں پیش آیا جہاں 12ویں جماعت کی طالبہ خوشبو کماری نے پھندے سے جھول کر اپنی زندگی ختم کی۔خوشبو کماری کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے لیے پیسے جمع کر رہے تھے اس لیے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا خرچ برادشت نہیں کر سکتے تھے۔

(جاری ہے)

والدین کے انکار پر خوشبو کماری نے طیش میں آ کراپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرڈال۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جوان لڑکی باہرجا کراپنی ضروریات پوری کرنے میں شدید شرمندگی محسوس ہوتی تھی جس کا وہ اکثرتذکرہ بھی کرتی رہتی تھی۔حکام کے مطابق خودکشی سے قبل بھی اس نے والدہ نے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا کہا تھا جس پر والدہ نے اس کی شادی پہلے کرنے اور پھرٹوائلٹ بنانے کا کہا تو اس نے اس بات پرخود کشی کرلی۔خیال رہے کہ بھارت میں 60 کروڑ سے زائد افراد کو گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں۔

متعلقہ عنوان :