حبس بڑھ گیا،مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی،اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ،ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیر 6 جولائی 2015 09:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں حبس بڑھ گیا ہے جبکہ لاہور کا درجہ 38سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نیاتوار کی رات سے مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔بارش کا یہ سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج رات سے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ،ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل سے جمعہ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی خانپور میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔