سعودی عرب ،مفرور مشتبہ جہادیوں کے خلاف کارروائی کے دوران بچ نکلنے کے بعد پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گیا

پیر 6 جولائی 2015 09:25

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) ایک سعودی مفرور مشتبہ جہادیوں کے خلاف کارروائی کے دوران بچ نکلنے کے بعد پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گیا یہ بات وزارت داخلہ نے گزشتہ روز کہی۔ایک پولیس اہلکار کو مشرقی شہر طائف میں کارروائی کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا جس میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور دولت اسلامیہ جہادی گروپ کے پرچم قبضے میں لئے گئے تھے ۔

وزارت کا کہنا ہے کہ آپریشن یوسف عبدالطیف شباب الغامدی کی گرفتاری کے لئے کیا گیا تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا تاہم تھوڑی دیر بعد ہی پولیس کی جانب سے اس کا تعاقب کیا گیا اور فائرنگ کے مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔سعودی پریس ایجنسی نے وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ غامدی کب ہلاک ہوا تاہم اس نے خودکار ہتھیار اور پستول کے ساتھ فائرنگ کی جس پر پولیس کو گولی چلانا پڑی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کی جانے والی کارروائی ایسے وقت سامنے آئی جب خلیجی ریاستیں آئی ایس کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر الرٹ ہیں۔آئی ایس پر سعودی عرب اور کویت دونوں ممالک میں سعودی پولیس اہلکاروں اور شیعہ مساجد پر خونی حملوں کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں آئی ایس سے منسلک ایک گروپ نے خود کو نجد صوبہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مئی اور جون میں اقلیتی شیعہ کمیونٹی کی مساجد پر حملوں میں وہ ملوث تھا۔خلیجی وزرائے داخلہ نے جمعہ کے روز کویت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور اس سنگین بیماری کا سامنا کرنے کے لئے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :