ملک پر ممی ڈیڈی قیادت مسلط ہونے والی ہے،جمشید دستی

پیر 6 جولائی 2015 09:23

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء)رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ملک پر ممی ڈیڈی قیادت مسلط ہونے والی ہے،سرائیکی تنظیمیں مجھ پر بلا وجہ تنقید کرنے کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جمشید دستی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے بغیر بجٹ پیش نہیں کئے جاسکتے،امریکہ کہے گا کہ بجلی مہنگی کردو حکومت مان جائے گی۔بیوروکریسی کو مضبوط کیا جارہا ہے،عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کی حکومت کے پی کے میں بھی عوام کو ریلیف مہیا نہیں کرسکی

متعلقہ عنوان :