عمران خان کی سرجری پنجاب کے عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کریں گے، عابدشیرعلی،کراچی کے امن کوہرصورت بحال کیاجائیگا، عمران فاروق قتل کیس میں سکارٹ لینڈیارڈ پولیس نے کافی ثبوت اکٹھے کرلئے اوروہ اصل مجرموں تک پہنچ جائے گی،افطارڈنرسے خطاب

پیر 6 جولائی 2015 09:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء)وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ عمران خان ہرطرف سے ناکام ہوئے ہیں، وہ جوڈیشل کمیشن میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ،عمران خان کی سرجری پنجاب کے عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کریں گے، کراچی کے امن کوہرصورت بحال کیاجائیگا، عمران فاروق قتل کیسمیں سکارٹ لینڈیارڈ پولیس نے کافی ثبوت اکٹھے کرلئے اوروہ اصل مجرموں تک پہنچ جائے گی۔

ان خیالات کااظہارعابدشیرعلی نے اپنی اوراپنے والدسابق ممبرقومی اسمبلی ومیئرچوہدری شیرعلی کی طرف سے معززین شہرکے اعزازمیں دیئے گئے افطارڈنرسے خطاب میں کیا۔افطارڈنر میں کمشنرفیصل آبادکیپٹن نسیم نواز،ڈی سی اوفیصل آباد،سی پی پی فیصل آبادکے علاوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محمداکرم انصاری ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرنثاراحمد،ممبرقومی اسمبلی چوہدری شہبازگجراورمیاں طاہرجمیل کے علاوہ فیصل آبادکے سینئرصحافیوں وتاجروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعابدشیرعلی نے کہاکہ عمران خان جھوٹے وعدے کرکے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کررہے تھے مگروہ ہرطرف سے ناکام ہوئے ہیں نہ ہی وہ جوڈیشل کمیشن میں کوئی ثبوت پیش کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں اس میں بھی عمران خان کوشکست ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سرجری پنجاب کے عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران ایک ذہنی مریض بن چکے ہیں جبکہ کراچی کے امن کوہرصورت بحال کیاجائیگا،جس میں وفاقی حکومت کافی حدتک کامیاب ہوچکی ہے اوراس سلسلے میں پاکستان کی مسلح افواج رینجرزاوردیگرسیکورٹی ادارے دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوراورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں ۔انہوں نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات پرکہاکہ سکارٹ لینڈکی پولیس نے کافی ثبوت اکٹھے کرلئے اوروہ اصل مجرموں تک پہنچ جائے گی