تحریک انصاف ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گرے گا، مولانا فضل الرحمان،تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت آئینی طورپرختم ہوچکی ہے ،مصلحت کے بجائے آئین وقانوی پرعمل کیاجائے،میڈیاسے گفتگو

جمعرات 30 جولائی 2015 09:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ تحریک انصاف ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گرے گا،تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت آئینی طورپرختم ہوچکی ہے ،مصلحت کے بجائے آئین وقانوی پرعمل کیاجائے۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والوں نے پوری اسمبلی کوجعلی کہاہے کہ اب وہ کس منہ سے اس اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

تحریک انصاف کے اراکین نے باقاعدہ استعفے دیئے تھے ،آئینی طورپراستعفے دینے کے بعدایوان میں ان کی گنجائش نہیں ہے ،سپیکرقومی اسمبلی آئین وقانون کے پابندہیں ،حکومت کوپوری تجاویزسے آج آگاہ کریں گے۔تحریک انصاف کوڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گرے گا۔استعفوں کی منظوری پرالیکشن کمیشن انتخابات کرادیگا،پی ٹی آئی کی قیادت ہرمعاملے میں یوٹرن لیتی ہے

متعلقہ عنوان :