قومی ٹیم زمبابوے جائے گی، پی سی بی اور زمبابوے کرکٹ کی تصدیق، گرین شرٹس 25سے 30ستمبر تک 3ٹی 20،3ون ڈے میچز کھیلے گی ، ویسٹ انڈ کو بھی الگ سے سیریز کی دعوت دے دی ہے ، چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ ، دورہ زمبابوے پہلے ستمبر میں طے ہوا تھا،ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی آمادہ ہو گئی، دو ملکی سیریز تین ملکی سیریز میں تبدیلی ہو گئی تھی ، پی سی بی نے ٹیم کے سری لنکا کے خلاف اچھی کارکردگی کے ذریعے چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کے بعد سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا

جمعرات 30 جولائی 2015 08:44

لاہور، بلاوائیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم نے شیڈول کی تبدیلی کے بعد زمبابوے کا دورہ کرنے کی یقینی دہانی کرا دی ہے، زمبابوے کرکٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کے دورے کی تصدیق کر دی ہے، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ولسن مناسے نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان آئندہ ماہ نئے شیڈول کے تحت زمبابوے کا دورہ کرے گا پی سی بی نے بھی شیڈول کی تصدیق کردی ہے ۔

زمبابوے بورڈ نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم 25سے 30ستمبر تک 3ٹی 20، میچز ہونگے ،3 ون ڈ ے سیریز یکم اکتوبر سے 5 اکتوبر تک کھیلے جائینگے ، ویسٹ انڈیز کو بھی الگ سے دورے کی دعوت دے دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کا دورہ زمبابوے پہلے ستمبر میں طے ہوا تھا لیکن پھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی آمادہ ہو گئی اور یوں دو ملکی سیریز تین ملکی سیریز میں تبدیلی ہو گئی۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے ٹیم کے سری لنکا کے خلاف اچھی کارکردگی کے ذریعے چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کے بعد سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تاہم زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی کو شیڈول کی تبدیلی کے ساتھ سیریز کے لئے رضامند کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کو ستمبر میں زمبابوے نہیں بھیجنا چاہتا تھا کیونکہ اس طرح ویسٹ انڈیز سے ہارنے کی صورت میں ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کا امکان ختم ہو جاتا۔

پاکستان کو 30 ستمبر تک ہر صورت 8ویں پوزیشن برقرار رکھنا تھی اور پاکستان زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز منسوخ کرنے سے یہ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب بھی ہو گیا ہے۔ اب پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف ستمبر کی بجائے اکتوبر میں ون ڈے سیریز کھیلے گی اور ہارنے پر بھی فرق نہیں پڑے گا۔ پاکستانی ٹیم ستمبر کے آخری ہفتے میں زمبابوے جائے گی۔ 25 سے 30 ستمبر تک 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جس کے بعد یکم سے 5 اکتوبر تک 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔