سراج الحق کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارسے ملاقات ،قومی مفادات کے معاملات پر سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے کے سلسلے میں جماعت اسلامی کا کردار قابل تحسین ہے ‘ وزیر داخلہ

جمعرات 30 جولائی 2015 09:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ۔ ملک میں امن و امان اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ قومی مفادات کے معاملات پر سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے کے سلسلے میں جماعت اسلامی کا کردار قابل تحسین ہے ۔ اہم ملکی مفاد کے معاملات میں تمام سیاسی قوتوں کا اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی ملکی مفاد ، جمہوری نظام کے استحکام اور اسلامی نظام کی ترویج کی ہر کاوش میں پیش پیش ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :