الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی بہرام خان کی رکنیت معطل کردی ، پی کے 93 اپر دیر میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

جمعرات 30 جولائی 2015 09:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی بہرام خان کی رکنیت معطل کردی ۔ پی کے 93 اپر دیر میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی کے 93 اپر دیر سے منتخب رکن اسمبلی بہرام خان کی رکنیت الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں معطل کردی گئی بہرام خان کی رکنیت معطل کرنے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے ۔

الیکشن ٹربیونل نے بہرام خان کو نااہل قراردیا تھا الیکشن کمیشن نے اپر دیر کہ حلقہ پی کے 93 میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے اس حلقے میں امیدوار 17اور اٹھارہ اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے بیس اور اکیس اگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال جبکہ انتیس اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہوگی جبکہ پولنگ نو ستمبر کو ہوگی ۔