عمران خان نے نیشنل کونسل کااجلاس اتوارکوبنی گالہ میں طلب کرلیا، ملک بھرسے اعلیٰ قیادت سمیت 300رہنماشرکت کریں گے،انکوائری رپورٹ پراعلیٰ قیادت کواعتمادمیں لیاجائیگا،پی ٹی آئی چیئرمین آج لاہور کا دورہ کرینگے

جمعرات 30 جولائی 2015 09:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی نیشنل کونسل کااجلاس اتوارکوبنی گالہ میں طلب کرلیاہے ،ملک بھرسے اعلیٰ قیادت سمیت 300رہنماشرکت کریں گے،جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ پراعلیٰ قیادت کواعتمادمیں لیاجائیگا۔جبکہ عمران خان آج جمعرات کولاہورکاایک روزہ دورہ بھی کریں گے جہاں پروہ ایم پی ایزسمیت ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں اورپریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوارکے روزنیشنل کونسل کااجلاس بنی گالہ میں دوبجے طلب کرلیاہے ۔جس میں اعلیٰ قیادت سمیت ملک بھرسے 300پارٹی رہنماشرکت کریں گے،پارٹی رہنماوٴں کوجوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعدپیداہونیو الی صورتحال کے حوالے سے اعتمادمیں لیاجائیگا،دوسری جانب عمران خان آج جمعرات کولاہورکاایک روزہ دورہ کریں جہاں پروہ پارٹی کے ایم پی ایزاورضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کریں گے اوران کے تحفظات سنیں گے ۔جکبہ عمران خان لاہورمیں پریس کانفرنس بھی کریں گے