موبائل فون کمپنیوں نے تھری جی انٹرنیٹ سروس پر عائد ٹیکس صارفین کو منتقل کرتے ہوئے انٹرنیٹ چارجز میں اضافہ کردیا

جمعرات 30 جولائی 2015 09:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء) موبائل فون کمپنیوں نے تھری جی انٹرنیٹ سروس پر عائد ٹیکس صارفین کو منتقل کرتے ہوئے انٹرنیٹ چارجز میں اضافہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق دو کمپنیوں نے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح کے مطابق اضافہ شدہ چارجز سے مطلع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک کمپنی نے نئے چارجز کا اطلاق چوبیس جولائی سے کردیا ہے جبکہ دوسری کمپنی چار اگست سے نئے چارجز وصول کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی کمپنیوں کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا جائے گا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر ساڑھے اٹھارہ سے ساڑھے انیس فیصد سروس ٹیکس اور چودہ فیصد فیڈرل ٹیکس کے نفاذ کے بعد موبائل کمپنیوں کے لیے اضافی ٹیکس صارفین کو منتقل کرنا ناگزیر ہوچکا تھا۔

متعلقہ عنوان :