انٹر بینک ا ورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابل پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا، یورو اور برطانوی پاوٴنڈ کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر گر گئی

جمعرات 30 جولائی 2015 09:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)انٹر بینک ا ورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیاجبکہ یورو اور برطانوی پاوٴنڈ کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر گر گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 2 پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.82 روپے سے گھٹ کر 101.80 روپے اور قیمت فروخت 101.87 روپے سے گھٹ کر 101.85 روپے ہوگئی اسی طرح 10 پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 102.80 روپے سے کم ہوکر 102.70 روپے اور قیمت فروخت 103 روپے سے کم ہوکر 102.90 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو روپے کے مقابلے میں یورو کی قدرمیں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 112.20 سے بڑھ کر 112.30 روپے اور قیمت فروخت 113.20 روپے سے بڑھ کر 113.30 روپے پر جا پہنچی اسی طرح 80 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت خرید 158.30 روپے سے بڑھ کر 159.10 روپے اور قیمت فروخت 159.30 سے بڑھ کر 160.10 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوگیاجس سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.25 روپے سے بڑھ کر 27.28 روپے ہوگئی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.95روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :