یورو ٹنل میں راتوں رات ہزاروں تارکین وطن کی داخلے کی کوشش، ایک شخص ہلاک

جمعرات 30 جولائی 2015 09:25

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)برطانیہ اور فرانس کو ملانے والی ’چینل ٹنل‘ کے ذریعے فرانسیسی شہر کَیلے کے یورو ٹرمینل میں گھسنے کی کوشش کرنے والے قریب دو ہزار تارکین وطن میں سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یورو ٹنل کی انتظامیہ کے ایک ترجمان کے مطابق ٹنل کی طرف بڑھتا ہوا تارکین وطن کا ریلا گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کا سب سے بڑا ریلہ تھا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر داخلہ نے، جو برطانوی حکام کے ساتھ تارکین وطن کے معاملے پر بات چیت کے لیے لندن کے دورے پر ہیں، خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یورو ٹنل میں داخلے کی کوشش کے دوران کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ متعد دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے بار بار یورو ٹنل کی حدود میں داخلے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :