یونان میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات

جمعرات 30 جولائی 2015 09:22

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے نئے الیکشن کروانے کا عندیہ دیا ہے۔ سپراس نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ اگر اْن کی پارلیمان میں اکثریت نے اْن غیر مقبول اقدامات کو اکثریتی ووٹ سے منظور نہیں کیا جو یونان کو قرض دینے والے ملکوں اور اداروں کے ساتھ طے پانے والے بیل آوٴٹ معاہدے کا حصہ ہیں، تو وہ اور اْن کے عوام قبل از وقت انتخابات کے انعقاد پر مجبور ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یونانی پارلیمان نے حال ہی میں اصلاحات کے ایک اور پیکج کی منظوری دے دی تھی جس میں قرضے فراہم کرنے والے اداروں کے مطالبوں پر کی جانے والی کئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :