عمران خان کو میاں نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات کا مشورہ،پہلے مرحلے میں دونوں جماعتوں کے دس دس سینئر سیاست دان ایک ملاقات مشترکہ ایجنڈا ترتیب دیں گے

جمعرات 30 جولائی 2015 09:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)صوبہ پنجاب سے وابستہ سینئر سیاست دان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک سیاسی تھنک ٹینک نے پھر مشورہ دیا ہے کہ وہ ملکی مفاد کی خاطر پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا شیڈول بنائیں تاہم پہلے مرحلے میں دونوں جماعتوں کے دس دس سینئر سیاست دان ایک ملاقات کریں اور ملکی نازک مسائل کر مشترکہ ایجنڈا ترتیب دیں ۔

(جاری ہے)

دونوں سیاسی جماعتوں کے اراکین ایک دوسرے پر الزامات پر مبنی میڈیا ٹاک نہیں کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں میاں نواز شریف اور عمران خان کی ون ٹو ون ملاقات کروائی جائے جس میں عمران خان کو کہا گیا ہے کہ وہ ملاقات کے لئے شیڈول بنائیں۔