سعودی عرب، شیعہ اکثریتی علاقے میں دہشت گردی، ایک پولیس اہلکار ہلاک ،دو زخمی

جمعرات 30 جولائی 2015 09:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ نے بْدھ کے روز ہونے والے اِس حملے اور جانی نقصان کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق منگل کی شب ضلع القطیف کے الجیش نامی گاوٴں میں پولیس کی گشت کے دوران ہونے والے اس واقعے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔