سیالکوٹ، نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے بیوہ خاتون کی ناک اور گلا کاٹ کر قتل کردیا

جمعرات 30 جولائی 2015 09:16

پسرور/سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء) تھانہ بڈیانہ کے نواحی گاؤں پنوانا میں نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے ایک بیوہ خاتون شریفاں بی بی کی ناک اور گلا کاٹ کر قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈیا نہ کی حدود میں نواحی گاؤں پنوانا کی ایک رہائشی ایک 65سالہ بیوہ خاتون خاتون شریفاں بی بی کو نامعلوم افراد نے سہ پہر3بجے گلا اور ناک کاٹ کر قتل کردیا ہے۔ملزمان قتل واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڈیا نہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے خاتون شریفاں بی بی کی نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :