اقلیتی سٹوڈنٹس کو بھی مذہبی کتاب حفظ کرنے پر 25نمبر اضافی ملیں گے، دونوں ایک ہی ملک کے شہری ہیں، سمری منظور ہونے کے سو فیصد امکان ہیں، صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

جمعرات 30 جولائی 2015 09:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو،رکن پنجاب اسمبلی کاشی رام سمیت پانچ افراد پر مشتمل کمیٹی نے حکومت کو ایک سمری بھجوائی ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ مسلم طالب علموں کو قرآن مجید حفظ کرنے پر جتنے اضافی نمبرز دئیے جاتے ہیں اقلیتوں طلبہ و طالبات کو بھی دئیے جائیں کیوں کے دونوں ایک ہی ملک کے شہری ہیں۔

(جاری ہے)

ہندو سدھار سبھا کے مرکزی رہنما امر ناتھ رندھاوا اور ہرے راما فاونڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر رامیش جے پال نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت کو بھجوائی جانے والی سمری میں ہندو اقلیتی طالب علموں کے لئے شریمد بھگوت گیتا کو زبانی یاد کرنے پر یعنی حفظ کرنے پر اضافی نمبر ملیں گے جبکہ عیسائی بچوں کو بھی مذہبی کتاب حفظ کرنے پر مسلم بچوں کی طرز پر اضافی نمبرز ملیں گے۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو کے مطابق سمری منظور ہونے کے سو فیصد امکان ہیں