بنگلہ دیش کے اپوزیشن رہنما صلاح الدین قادر کی سزائے موت برقرار، عدالت نے نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے پرسزائے موت سنائی تھی

جمعرات 30 جولائی 2015 09:25

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء ) بنگلہ دیش کی اعلٰی عدالت نے اپوزیشن رہنما صلاح الدین قادر چوہدری کی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔

(جاری ہے)

جنگی ٹربیونل کی خصوصی عدالت نے چھیاسٹھ سالہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما کو دو سال قبل موت کی سزا سنائی تھی۔ بنگلہ دیش میں اس سے پہلے جماعت اسلامی کے متعدد رہنماوٴں کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر سزائیں دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :